Shape the future of Child & Adolescent Mental Health in Pakistanپاکستان میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Children do not always have the words to explain how they feel.بچے ہمیشہ اپنے احساسات و جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر پاتے۔
Sometimes anxiety shows up in different ways. Refusing school, avoiding new situations, crying at separation, struggling to sleep, becoming quiet, clingy, or overwhelmed.بچوں میں بے چینی یا پریشانی کی علامات مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ سکول جانے سے انکار کرنا، نئی صورتحال سے بچنا، والدین سے الگ ہونے پر رونا، نیند میں مشکل ہونا، خاموش ہو جانا، یا حد سے زیادہ پریشان ہو جانا۔
If this sounds familiar, you are not alone.اگر آپ اور آپ کے بچے کو بھی اسی طرح کی صورت حال کا سامنا ہے، تو یاد رکھیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔
We are now inviting parents, teachers, and schools to participate and help shape the future of child & adolescent mental health in Pakistan.ہم پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کے لیے والدین، ٹیچرز اور سکولز کو اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔
Many parents and teachers notice these signs, but may not always know what to do next.بہت سے والدین اور ٹیچرز یہ علامات محسوس کرتے ہیں، لیکن انہیں ہمیشہ یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔
The Online Support and Intervention (OSI) programme was developed by experts at the University of Oxford to support children aged 5 to 12 years with anxiety through a guided, parent-supported approach.یہ پروگرام یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ماہرین نے تیار کیا ہے، جو 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو بے چینی یا پریشانی سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پروگرام میں بچوں کی مدد کے لئے والدین کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
GIHD is now bringing this programme for Pakistani children and families.اب گلوبل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن ڈیولپمنٹ (GIHD) اس پروگرام کو پاکستانی بچوں اور خاندانوں کے لیے متعارف کروا رہا ہے۔
Your voice matters.آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
Parents understand the small daily challenges that others may not see:والدین بچوں کے روزمرہ مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں جو شاید دوسرے نہیں سمجھ پاتے:
Your experience is essential.آپ کا تجربہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
Teachers, student counsellors and school administrators are often the first to notice when a child is not coping well.ٹیچرز، کونسلرز اور سکول انتظامیہ اکثر سب سے پہلے یہ محسوس کرتے ہیں جب کوئی بچہ بہتر طریقے سے حالات کا مقابلہ نہیں کر رہا ہوتا۔
Participants will be invited to take part in individual/group, online/in-person (based on their convenience) structured activities to design and implement the programme for parents and children in Pakistan.شرکاء کو انفرادی یا گروپ سیشنز میں، آن لائن یا آمنے سامنے (اپنی سہولت کے مطابق) حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی تاکہ پاکستان میں والدین اور بچوں کے لیے اس پروگرام کو بہتر بنایا جا سکے۔
Every parent, every teacher, every school counsellor who joins makes this programme stronger, and brings meaningful support closer to the children who need it.ہر والدین، استاد اور اسکول کونسلر کی شمولیت اس پروگرام کو مزید مضبوط بناتی ہے اور اس پروگرام کو اُن بچوں تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
Get in Touchابھی رابطہ کریں!DHA Islamabad: Building 18, SVC Road C2/C4, Sector H, Phase 5, DHA Islamabad, Pakistan
Mandra: Near Rural Health Center, Mandra, Village Bucha, Tehsil Gujar Khan, Rawalpindi, Pakistan
Copyrights 2026 © GIHD Pakistan. All Rights Reserved